پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر انتخابی نتائج میں ردوبدل کیلئے سہولت کاری کا الزام

0 86

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے ایک مرتبہ پھر فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کردیا، خیبر پختونخوا، پنجاب اور مرکز میں حکومت سازی پی ٹی آئی کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سہولت کاری سے انتخابی نتائج میں مجرمانہ رد و بدل تباہی کا نسخہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اگر ہمیں بلیک میل ہو کر حکومت بنانی ہے تو اس کا کیا فائدہ؟ انصاف ملے گا اور ہمارے بندے پورے ہوں گے تب اپنی حکومت بنائیں گے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ون نےتباہی مچائی اور اب بھی یہ تباہی مچائیں گے، اگر یہ وفادار ہیں تو جس نے بھی سیٹیں لی ہیں واپس کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.