مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے قومی مجرمان، پی ٹی آئی کی انتظامی افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم

0 106

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر انتظامی افسران کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر پی ٹی آئی پشاور کے آفیشل پیج پر انتظامی افسران کی تصاویر اور نام جاری کیے گئے ہیں،جاری کی گئی تصاویر کے ساتھ "ضلع پشاورکے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے قومی مجرمان ” کی تحریر بھی لکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے پی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سمیت دیگرانتظامی افسران نے مینڈیٹ چھین کر عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں یکسر تبدیل کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور ہماری جیتی ہوئی نشستیں واپس کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.