نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ملاقات

0 142

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملاقات کی جس میں دونوں اعلی افسران نے صوبے کے انتظامی امور و امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز سے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی ملاقات کی۔

تمام سیکرٹریز نے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی، مریم نواز نے صوبائی سیکرٹریز کو عوامی و فلاحی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.