خراب کارکردگی کے باعث بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹایا،شیر افضل مروت

0 112

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے نااہلی اور خراب کارکردگی ہے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.