بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

0 97

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی 3،3 مخصوص نشستیں ملی ہیں جبکہ جے یو آئی کو خواتین کی 2 نشستیں ملی ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل پارٹی اور اے این پی کو خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست ملی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق اقلیتی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے سنجے کمار، ن لیگ کے سینٹ پیٹرک اور جے یو آئی ف کے روی پہوجا ممبر بلوچستان اسمبلی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.