فیصل آباد ائیرپورٹ سے منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

0 115

فیصل آباد ائیر پورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے فیصل آباد سے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور آئس برآمد کرکے ملزم کو منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے رہائشی انس نے منشیات اپنے سامان میں موجود ایک بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

ملزم بحرین جانے کیلئے ائیر پورٹ پہنچا جہاں تلاشی کے دوران اس کے سامان سے 7 سو گرام ہیروئن اور ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.