چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وائس آف مسنگ پرسنز رہنما ہدایت لوہار کے قتل کا نوٹس لے لیا

0 106

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے وائس آف مسنگ پرسنز کے رہنما ہدایت اللہ لوہار کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔

حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کے موقع پر چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر شہداد کوٹ کو اس معاملہ پر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اب تک مقتول کے قتل کی ایف آئی آر کا درج نہ ہو پانا شرم ناک بات ہے، عدلیہ کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا ہے، عدلیہ کا کام عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.