ساتویں انٹرنیشنل ’پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024‘ کا افتتاح

0 93

قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں ساتویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق 2024 کا افتتاح کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا افتتاح کیا۔

ساتویں بین الاقوامی مشق میں پاکستان، امریکا، سعودی عرب، ترکیہ، بحرین، قطر،اردن، قازقستان، مالدیپ، مراکش، سری لنکا اور تھائی لینڈ سمیت ازبکستان حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین، جرمنی، جاپان، انڈونیشیا، آذربائیجان، بیلاروس، میانمار اور عمان بطور فوجی مبصر مشق کا مشاہدہ کریں گے،

آئی ایس پی آرکے مطابق مشق کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سکیورٹی ماحول کے تحت فوجی تعاون بڑھانا ہے، 20 دوست ممالک سمیت فوجی مبصرین ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مخصوص ٹاسک پر مبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جس کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے، مشق جسمانی و ذہنی چُستی، مضبوطی اور پیشہ ورانہ فوجی مہارت کی مظہر ہے، مشق میں شریک ٹیمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.