نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدےکا حلف اٹھالیا

0 106

گورنر ہاؤس کے سبزہ زار پر ہونے والی تقریب میں گورنر کامران ٹیسوری نے سید مراد علی شاہ سے سندھ کے 25 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مقبول باقر، فریال تالپر اور دیگر نے شرکت کی،ان کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارت کار اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

منتخب وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر شریک ہوِئے۔

سید مراد علی شاہ کے حلقہ انتخاب سہون سے بھی سیکڑوں افراد نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی، حلف مکمل ہوتے ہی شرکاء نے نعرے بھی لگائے۔

اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور بلاول بھٹو زراری کی ملاقات بھی ہوئی جس میں فریال تالپور، سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.