مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو کوئی خط نہیں لکھا، حامد رضا

0 107

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے الیکشن کمیشن کی سماعت میں زیربحث مخصوص نشستوں سے متعلق کسی بھی خط لکھنے کی تردید کردی۔

حامد رضا نےکہاکہ وہ خط مخصوص نشستوں کے لیے نہیں بلکہ جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کے لیے تھا ،یہ بات حقائق کے برعکس ہےکہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں، خط الیکشن کمیشن میں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

خیال رہےکہ سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کو دیا گیا خط منظرعام پر آگیا ہے۔

خط میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے نشان پر کسی امیدوار نے الیکشن نہیں لڑا، خواتین امیدوار کی کوئی فہرست وجود نہیں رکھتی لہٰذاجمع نہیں کرائی جارہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.