مجھے پاکستانی اور مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے، میئر لندن

0 71

لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ انہیں پاکستانی اور مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے اور 2016 میں زیک گولڈ اسمتھ نے ان کے خلاف اسلاموفوبک حملوں کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیک گولڈ اسمتھ نے میرے خلاف پاکستانی اور مسلمان ہونے پرنسل پرستانہ مہم چلائی ،مشکلات کے باوجود لندن میں جرائم کی وارداتوں کو نیچے لائے ہیں۔

لند نستان اور مسلم سلیپر سیل جیسے الفاظ کا استعمال خطرناک ہے، مسلمان معاشرے کا حصہ ہیں وہ معاشرے میں قبولیت کے لیے اورکیا کریں، رشی سونک اور ان کی کابینہ مجھ پر الزامات لگانے والے کو نسل پرست کہنے سے خوفزدہ ہیں۔

رشی سونک اور دیگر اسلامو فوبک کا لفظ استعمال ہی نہیں کرتے، 2016 کی طرح پھر میرے خلاف نسل پرستانہ مہم شروع کردی گئی ہے، مجھے مسلمان اور پاکستانی کہہ کر لوگوں کو ووٹ دینےسے ڈرایا جائےگا۔

میرے خلاف مہم چلانے والوں میں مرکزی دھارے کے سیاستدان شامل ہیں، سویلا بریوربتائیں کہ مسلمان کون سے شعبوں پر قابض ہوئے ہیں، نسل پرستی دیکھ کر سیاست سے دور نہ ہوں بلکہ اس کا حصہ بنیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.