لیڈی پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے کا الزام، پولیس اہلکار اورسینیٹری ورکر گرفتار

0 109

ننکانہ صاحب میں لیڈی پولیو ورکرز کو ہراساں کرنےکے الزام میں پولیس اہلکار اور سینیٹری ورکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سید والا میں لیڈی پولیو ورکر کی درخواست پرپولیس کانسٹیبل اور سینٹری ورکرکوگرفتارکیاگیا۔

ترجمان نے بتایاکہ ڈی پی او صاعد عزیز نے ہراسانی میں ملوث کانسٹیبل کومعطل کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ ملزمان کےخلاف ہراسانی، حملہ آور ہونے اورپولیس آرڈر 2002 کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہراسانی کا واقعہ 24 فروری کوپیش آیا تھا اور درخواست ملتے ہی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.