شبلی فراز پر مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست، عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا

0 74

پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر شبلی فراز کی مقدمات کی تفصیل کی فراہمی سےمتعلق درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے تحریری رپورٹ طلب کرلی۔

پشاورہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی مقدمات تفصیل کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف جتنے مقدمات درج ہے ان کی تفصیل فراہم کی جائے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت کا کوئی کیس نہیں ہےاور اینٹی کرپشن کا بھی کوئی کیس نہیں ہے۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کے دوران بتایا کہ اب تو ہواؤں کا رخ آپ کی طرف ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ اب بھی کچھ مسائل ہیں۔

عدالت نے نیب سے جواب طلب کرکے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھاکہ مخصوص نشستوں کو چھوڑیں، کون کون سا حق نہیں چھینا گیا، ایک سانس لینے کا حق باقی ہے، اب مزید مہنگائی آئے گی کیونکہ مہنگائی لانا ان کے ایجنڈے میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.