چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہئیں، عوام کے نمائندوں کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے ریٹائرہونے والے جج سردارطارق مسعود کے اعزاز میں پاکستان بارکونسل نے عشائیہ دیا جس میں ججز اور وکلا نے شرکت کی۔
عشائیے سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہےکہ بہت خوش قسمت ہوں کہ جسٹس سردار جیسا سینیئر ملا، انہوں نے ہمیشہ انتظامی اور قانونی درست مشورے دیے۔
احسن بھون نے کہا چیف جسٹس نے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیے، پارلیمنٹ کے قانون کو ہمیشہ سراہنا چاہیے، اگر وہ آئین وبنیادی حقوق سے متصادم نہ ہو۔
عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہئیں، عوام کے نمائندوں کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں، پارلیمان میں بحث سے مشترکہ فیصلوں کی روایت بہترین ہے، پارلیمان ہی ہے جس نے آئین بنایا۔