رمضان پیکیج کے لیے لوگوں کو قطاروں میں لگنا نہیں پڑے گا، مریم نواز

0 121

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج پر کام جاری ہے یقین دلاتی ہوں کہ لوگوں کو فائدہ اٹھانے کے لیے قطاروں میں لگنا نہیں پڑے گا۔

انہوں نے ایوان وزیراعلی میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔

26 فروری کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں میں نے قوم سے کچھ وعدے کیے تھے آج وعدوں کی تکمیل پر فوری کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ہمیں سب سے پہلا چیلنج رمضان پیکیج کے حوالے سے تھا 76 سالوں میں ہم ایسی پہلی کوشش کرنے جا رہے تھے ہمیں لائنوں میں لگا کر چیزوں کی تقسیم غیرمناسب ہوتا تھا یقین دلاتی ہوں کہ لوگوں کو رمضان پیکیج کے لیے قطاروں میں لگنا نہیں پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.