عام انتخابات، فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

0 109

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق فارم 45 اور 47 کو ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کیے جانے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45 اور 47 کو ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کیے جانے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ ڈاکومنٹس الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ نہیں کیے گئے۔

ایمان مزاری نے بتایا کہ جی بالکل ، پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے جو فارمز جاری ہوتے ہیں وہ اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق 14 دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز اور متعلقہ دستاویزات کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کیے اور پھر ہٹا دیئے،عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کر کے سماعت ملتوی کر تے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.