شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

0 109

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ باردو برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.