رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر صبح 9 بجے کھلیں گے

0 73

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتے کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

حکومت سندھ نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیئے

خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.