عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت آج 11 بجے مقرر

0 76

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج 11 بجے مقرر کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر قائم 6 کیسز جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدوں کے کیسز کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کی درخواستوں پر آج دلائل دیں گے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وکیل سلمان صفدر لاہور سے آ رہے ہیں لہٰذا کچھ وقت دیا جائے۔

عدالت نے ان کی یہ درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے مقرر کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.