وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان کو معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان کو وزیراعظم نے مبارکباد دی اور خطاب میں کہا کہ مشکل حالات میں مقابلہ کرنا ہوگا۔
بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ٹیم میں تجربہ اور بھرپور انرجی کا امتزاج ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھایا ہے۔