پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے حکومت سے مفاہمت کیلئے3 شرائط پیش کر دیں
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مفاہمت کے لیے تین شرائط پیش کر دیں۔
10 متنازع حلقوں کے آڈٹ کرائے جائیں،پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائےاور احتجاج کی اجازت دی جائے، یہ اقدامات کیے جائیں تو معیشت،صحت ،تعلیم اور سکیورٹی معاملات میں تعاون ہوسکتا ہے۔
گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت کی خواہش ظاہر کر تے ہوئے کہا تھا کہ ایک پارٹی برسراقتدار آکر دوسری کو تختۂ مشق بناتی ہے، اس عمل کا خاتمہ ہونا چاہیے، انتقام کے چکر میں بہت زیادتیاں ہو گئیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ پڑنے کا انتظار نہیں کریں گے، اب ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت ہو۔