سکیورٹی تھریٹ، پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ کے پی کو اڈیالا جیل کے دورے سے روک دیا

0 110

محکمہ داخلہ پنجاب نے خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل کو خط لکھا ہے کہ سکیورٹی خدشات پر اڈیالہ سمیت دیگر جیلوں کے دورے اور قیدیوں سے ملاقات پر عارضی طورپر پابندی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے درخواست کی جائے کہ وہ جیل کا دورہ ملتوی کردیں۔

خط میں آئی جی جیل خانہ جات کے نام مراسلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں اڈیالہ جیل، اٹک ، میانوالی اور ڈی جی خان جیل میں سکیورٹی تھریٹس کا ذکر ہے۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ دہشتگرد گروپ ٹارگٹڈ حملے کر کے امن و امان کی صورت حال خراب کرسکتےہیں ، صورت حال کا تقاضا ہے کہ بلاتاخیر حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.