وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے اسٹورز کے اوقات کار بڑھادیئے گئے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کو اب افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اوقات کار پر عملدرآمد کے لیے زونل اور جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس ملے گا جو چاند رات تک دیا جائےگا۔