وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اس وقت ابتر ہے، صورتحال بہتر کرنے کے لیے فوری انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔
آئی جی سندھ کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، آئی جی سندھ پولیس کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، 20 مارچ ہوچکی لیکن وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کا تقرر نہیں کیا۔
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ غیرضروری تاخیر سے قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔