شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

0 64

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مارے گئے دہشت گردوں سے ہتھیار،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارےگئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.