امریکی کانگریس کی کمیٹی میں عمران خان کو جھوٹا قرار دیا گیا، عطا تارڑ

0 114

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنوبی ایشیا کیلئے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو کے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آج پوری دنیا نے دیکھا کہ امریکی کانگریس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو جھوٹا قرار دیا گیا، آج ایک سرٹیفائیڈ چور جھوٹا ثابت ہو گیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ پی ٹی آئی نے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر کے ڈونلڈ لو کو کانگریس کمیٹی میں بلوایا، کمیٹی کے سامنے جھوٹ بولنے کی سزا دو سال قید ہوتی ہے، وہاں بھی ڈونلڈ لو نے یہی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا نے دیکھا کہ امریکی کانگریس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو جھوٹا قرار دیا گیا، آج ایک سرٹیفائیڈ چور جھوٹا ثابت ہو گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے امریکی کانگرس کمیٹی میں بھی واویلا کیا، ایک شخص نے ریاست کے مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی، سازش کے تحت پاکستان کے تشخص کو متاثر کیا گیا۔

یہ پہلی بار ہوا ایک شخص نے پاکستان کے مفاد کو داؤ پر لگایا، پی ٹی آئی دوہرے معیار کی سیاست کرتی ہے، ڈونلڈ لو نے آج کہا سائفر کی کہانی سراسر جھوٹ ہے۔

عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، ڈونلڈ لو نے پاکستان میں الیکشن کا مشاہدہ کرنے والے 5 ہزار آزاد مبصرین کا ذکر کیا، الیکشن پر جو بھی تحفظات ہوں اس کےلیے الیکشن کمیشن موجود ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اورپاک امریکا تعلقات سے متعلق معاملات کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں سائفرکیس کے مرکزی کردار اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈلو بھی امورخارجہ کمیٹی میں پیش ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.