جنرل باجوہ اور فیض حمید کو قومی اسمبلی میں طلب نہیں کیا جاسکتا، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید کو قومی اسمبلی میں طلب نہیں کیا جاسکتا کیونکہ منتخب نمائندوں یا کابینہ کے اراکین کے علاوہ کوئی شخص قومی اسمبلی کے فلور پر نہیں آسکتا ۔
مگر انہیں قائمہ کمیٹیوں میں طلب کیا جاسکتا ہے، حکومت میں شامل ساری جماعتوں کی مشاورت سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی ہوگی۔