پاکستان نے الیکشن 2024 پر امریکی تشویش مسترد کر دی

0 101

امریکی فارن افیئرز کمیٹی کی سماعت میں ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ امریکا کو پاکستانی انتخابات میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر تشویش ہے۔

تاہم ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستانی انتخابی قوانین پر لگتا ہے امریکا کو کچھ غلط فہمیاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،گزشتہ روز امریکی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی انتخابی قوانین کے حوالے سے متعدد غلط فہمیاں دکھائی دیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے شکیل آفریدی کے بارے میں سوال پر کہا کہ پاکستان کا مؤقف اب بھی وہی ہے کہ شکیل آفریدی پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور قیدیوں کے کسی باہمی تبادلے پر میڈیا میں گفتگو نہیں کی جاتی۔

اس سوال پر کہ کیا امریکی سفیر بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اس پر قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا ۔

اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی 14 سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرچکا ہے جو قابل مذمت ہے،مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.