نواز شریف کا عرصۂ دراز سے بند حدیبیہ پیپر مل کا دورہ

0 113

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ملکیت اور عرصہ دراز سے بند پڑی مانگا منڈی کے قریب موجود حدیبیہ پیپر ملز اور رمضان شوگر مل کا دورہ کیا۔

نواز شریف کی آمد کے موقع پر مانگامنڈی روڈ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ نواز شریف اپنی ملز کے اندر 50 منٹ تک موجود رہے اور اس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

بعدازاں نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز کا دورہ کرکے اپنی رمضان شوگر مل پہنچے اور وہاں کے بھی مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.