وزیر اعلیٰ پنجاب کا دھاتی ڈور بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

0 92

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرائم کی صورتحال پر ڈیلی اپ ڈیٹ رپورٹ طلب کر تے ہوئے دھاتی ڈور بیچنے اور خریدنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ کے تار سے جاں بحق ہونے والے بچے کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا، پتنگ بازی کے سدباب کے لیے قانون پر عمل درآمد کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

اجلاس میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے فول پروف میکنزم تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا، بڑے منشیات فروشوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ کیس بنائے جائیں جبکہ زیادتی کے کیس میں ملزم کو سزا دیکر نشان عبرت بنا یا جائے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ واقعہ جھال چکیاں کے علاقے تقی پارک میں پیش آیا،ماں باپ کا اکلوتا کمسن بیٹا عبد الرحیم چھت پر لوہے کا پائپ اٹھا کر کٹی ہوئی پتنگ لوٹ رہا تھا کہ پائپ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.