وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صوبےکے 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم

0 91

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ایک ماہ میں غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں ،اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی،میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیا جارہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپےکے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.