وزیراعلیٰ پنجاب کے دوروں میں دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی، مراسلہ جاری

0 90

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دوروں کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کردیا،جس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کےکسی شہر کے دورے کے دوران دکانیں اورمارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی ، وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.