جماعت اسلامی نے دباؤ کی وجہ سے پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا بیرسٹر گوہر کا الزام مسترد کردیا

0 113

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ جماعت اسلامی پر کوئی دباؤ تھا نہ ہی جماعت اسلامی دباؤ میں کوئی فیصلہ کرتی ہے بیرسٹر گوہر خود کئی بار ملاقات کا وقت دے کر پیچھے ہٹے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی غیر مشروط تعاون کی پیش کش پر صرف خیبر پختو نخوا میں اتحاد کی شرط لگائی جس کے بعد جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ اگر پی ٹی آئی پورے ملک میں اتحاد نہیں کرنا چاہتی تو پھر کسی اور جماعت سے اتحاد کر لے ۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم کسی دباؤ کی وجہ سے اتحاد پر مذاکرات کے لیے نہیں پہنچے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.