پشاور اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

0 38

اسلام آباد لاہور، پاکپتن اور وہاڑی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں رات بھر بارش ہوئی جبکہ ملتان کے مضافات اور خانپور میں ژالہ باری سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

پشاور، ایبٹ آباد، خیبر، دیر بالا، مردان، بنوں، وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختون خوا میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

بلوچستان میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،پشاور کے ورسک روڈ شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، فیری میڈوز اور بٹو گاہ ٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری ہوئی۔

اپرکوہستان میں رات گئے شدید بارشوں کے باعث داسو کے قریب دوگاہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کرتے ہوئے دیامراور کوہستان کے پہاڑی علاقوں، شاہراہ قراقرم پر مزید لینڈ سلائیدنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.