امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، وزیراعلی سندھ

0 105

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے سینیٹ الیکشن کے موقع پر سندھ اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مقابلہ کرنا تھا وہ بائیکاٹ کرگئے، پی پی پی بارہ نشستیں جیت جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ سےچار دن پہلے ملاقات ہوئی تھی، امن و امان کےحوالے سےان کےکوئی خدشات نہیں تھے، امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔

جو پہلے بھی اچھی نہیں تھی، تاہم جنوری فروری میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے، اس کے خلاف اقدامات کیےجارہے ہیں، انشااللہ بدامنی پر قابو پائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.