بلوچستان، کوہلو میں جندران کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی

0 101

لیویز حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقےمیں پھیل چکی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 220 اہلکار اور افسران آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے آگ پر قابو پانے کا بیان جاری کر دیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جندران کے جنگلات میں لگی آگ 6 گھنٹے بعد بجھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جندران کے جنگلات میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.