مریم نواز کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت

0 68

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اور شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں باہمی تعاون اور اشتراک کا سلسلہ جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔

مریم نواز نے کہاکہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ کرنےکی مذموم سازش ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، ان کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.