پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے افغانستان کی تجویز مسترد کر دی

0 117

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد جماعت ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کر رہا، پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کیا ہے۔

افغان حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے، داسو حملے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، جونہی تحقیقات مکمل ہوئیں میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

ایران میں حالیہ حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، پاکستان،ایران نےجنوری کےبعدتمام باہمی رابطہ چینلزکوبحال کرلیاہے۔ دونوں ممالک میں تجارت کے شعبے میں گہرا تعاون ہے۔

ایرانی صدر کے جلد دورے کی توقع ہے البتہ ابھی ایران کے صدر کے دورےکی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے، ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد میں موجود ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.