لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

0 103

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو ملنے والے مشکوک خط کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان کو ملنے والے خطوط کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مشکوک خط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مشکوک خطوط کے معاملے کو سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے، خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں خطوط میں موجود پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی، پاؤڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.