وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف پراجیکٹس پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی۔
ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اس کے علاوہ سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں میں بھی تعاون جاری ہے۔