اسلام آباد ہائیکورٹ،ای سی ایل سے وی لاگر کا نام نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ طلب

0 114

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

عدالتی احکامات کے باوجود وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پوچھا تھا سیکرٹری داخلہ وجوہات بتائیں کہ وی لاگر کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا؟فاضل جج کا کہنا تھا اگر تسلی بخش جواب نہ ملا تو آج ہی توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔

عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کے قابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.