یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کو رمضان اعزازیہ جاری کرنے کا فیصلہ

0 76

ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے 10ہزار 303 ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان اعزازیے کی رقم 19کروڑ 77 لاکھ57 ہزار 700روپے بنتی ہے، اعزازیہ رمضان پیکج پر عمل درآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جا رہا ہے۔

مستقل اور کانٹریکٹ ملازمین کو ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.