ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کی آخری تاریخ مقرر

0 61

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار ضمنی انتخابات کے لیے 19 اور 20 اپریل کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کردیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر امیدواروں کو 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں پولنگ 21 اپریل کو شیڈول ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.