لاپتا افراد کمیشن نے مارچ میں27 لاپتا افراد کا سراغ لگایا اور گزشتہ ماہ 33 مقدمات نمٹائے یہ مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں 18 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے جب کہ سراغ لگائے گئے 8 افراد مختلف جیلوں جب کہ ایک فرد حراستی مرکز میں ہے۔
مارچ میں کمیشن کو جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے، لاپتا افراد کے 2ہزار 302 مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
کمیشن کویکم اپریل تک مجموعی طورپر 10 ہزار 185 مقدمات موصول ہوئے جن میں سے کمیشن یکم اپریل تک 7 ہزار 868 مقدمات نمٹاچکا ہے۔