2 روز قبل پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ گوجرانوالا کے باجوہ روڈ پر 2 ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار ہدایت اللہ کو لوٹنے کی کوشش کی۔
گوجرانوالا میں بہادر شہری نے سر راہ ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی،ڈاکو نے پستول تانا تو ہدایت اللہ نے اسے تھپڑ جڑدیا، اچانک حملے پر ڈاکو پیچھے ہٹا اور فائرنگ کرتے ہوئے ساتھی سمیت فرار ہوگیا۔