سورج گرہن پاکستان میںرات 11 بج کر 17 منٹ پر عروج پر ہوگا

0 109

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ سے شروع ہوکر رات ایک بج کر 52 منٹ پر اختتام پزیر ہوگا۔

بتایا جارہا ہے کہ رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو، پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.