جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ میں دھماکے ، 3 بچے جاں بحق ،1 زخمی

0 103

ڈی پی او کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مندوکئی میں بچے والی بال کا ٹورنامنٹ دیکھنے جا رہے تھےکہ ایک بچےکا پاؤں لینڈ مائن سے ٹکرا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق زخمی بچےکو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.