بہاولنگر واقعےکی تحقیقات: جے آئی ٹی میں شامل افراد کےنام سامنے آگئے

0 60

بہاولنگر واقعےکی تحقیقات کےحوالے سے بنائی گئی پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیےگئے ہیں۔

ان کے علاوہ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل راجا کو جےآئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.