کوئٹہ، بلوچستان میں بارشیں جا ری، اسکول مزید 2 دن بند

0 105

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں اور اس دوران پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی حالت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں سرکاری و نجی اسکول 15 اور 16 اپریل کو بند رہیں گے۔

سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بارشوں والے اضلاع میں سرکاری اورنجی اسکولز 15 اور 16 اپریل کو بند رہیں گے۔

تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موسلا دھار بارش سے متاثرہ علاقوں میں لگائی گئی ہنگامی حالت کی وجہ سے کیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.