ایرانی حکومت نے بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

0 116

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے معاملے میں جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپس جانے کے لیے آزاد ہے، جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں۔

ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.